ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ایچ ایس نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے شکایات پر جواب طلب کر لیا

یو ایچ ایس نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے شکایات پر جواب طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے داخلوں میں میرٹ کی مبینہ خلاف ورزیاں ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو اڑسٹھ متاثرہ طلباء کی درخواستیں موصول، حق تلفی ثابت ہونے پر چار طلباء کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ دیدیا گیا۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں میں میرٹ کی سنگین بے قاعدگیوں پر متاثرہ طلباء نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے رجوع کر لیا ہے ۔ اڑسٹھ متاثرہ طلباء کی جانب سے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ان سے کم نمبروں کے حامل طلباء کو تو داخلہ دیدیا گیا لیکن ان کو فارم جمع کرانے کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا ۔ یو ایچ ایس نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے شکایات پر جواب طلب کر لیا ہے ۔

سنٹرل پارک میڈیکل کالج کے خلاف سب سے زیادہ گیارہ درخواستیں موصول ہوئیں، اس کے علاوہ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی آٹھ شکایات موصول ہوئیں ۔ ایف ایم ایچ میڈیکل کالج کے خلاف سات اور اختر سعید میڈیکل کالج کے خلاف چھ شکایات موصول ہوئیں ۔ لاہور سمیت صوبے کے دیگر پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے خلاف بھی بھی چھتیس درخواستیں دی گئی ہیں ۔