ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کا نواز شریف کی نااہلی پر جشن، مٹھائیاں تقسیم

تحریک انصاف کا نواز شریف کی نااہلی پر جشن، مٹھائیاں تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اورجشن منایا گیا۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کو چاہیے کہ وہ فیصلے کو تسلیم کریں۔  آئین اور قانون کے اس فیصلے کو قبول نہ کیا تو انارکی پھیلے گی۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کون لیگ کی صدارت سے نااہل کرنے کے فیصلے پر جشن منایا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آئین کا تقدس بحال کیا ہے۔ نوازشریف ایک مرتبہ پھر نااہل ہوگئے ہیں۔ سپریم کورٹ اور اداروں سے تصادم کی فضا سے ملک کے حالات خراب ہوں گے۔ ن لیگ کو چاہیے کہ وہ ایک شخص کی کرپشن بچانے کے لیے پارٹی اور ملک کو داؤپر نہ لگائیں۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا ہے۔ نوازشریف کی نااہلیت پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔