سعود بٹ:محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کالج و یونیورسٹی اساتذہ کی تقرری پر پابندی اٹھا دی گئی۔ تقرر و تبادلوں کے منتظر دیگر اساتذہ کی ٹرانسفر کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
کالج اور یونیورسٹیز کے اساتذہ کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تقرر و تبادلوں پر لگائی پابندی اٹھا دی۔پہلے مرحلہ میں نئے بھرتی ہونے والے اور تقرری کے منتظر اساتذہ کی ٹرانسفرز کی جائیں گی۔ اساتذہ کا ریکارڈ آن لائن کرنے کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی۔الیکشن سے قبل پابندی کو اٹھایا گیا۔ دوسرے مرحلہ میں تقرر و تبادلوں کے منتظر دیگر اساتذہ کی ٹرانسفر کا عمل شروع کیا جائے گا۔