شاہد ندیم سپرا:لیسکو نے تین سال سے زائد عرصے تک ایک ہی پوسٹ پر تعینات گریڈ سترہ کے چھالیس ایس ڈی اوز اور اسسٹنٹ مینجرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آفریدی ایس ڈی اوکنسٹرکشن شیخوپورہ، محمد فاروق ایس ڈی اوجی ایس سی، محمدرشیدایس ڈی اوایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن شالامار، محمدسلیم اسسٹنٹ مینجرجی ایس سی ون، محمدعلی اسسٹنٹ مینجرسٹریٹ لائف راوی روڈ تعینات کیے گئے ہیں۔ سید جہانزیب اسسٹنٹ مینجرٹیکنیکل جی ایس او، حمزہ سلمان اسسٹنٹ مینجرسٹریٹ لائٹ عزیزبھٹی، محمد عباس اسسٹنٹ مینجرگارڈن ٹاؤن گرڈ سٹیشن،مسعود رضااسسٹنٹ مینجراوکاڑہ سرکل،امانت علی اسسٹنٹ مینجرکنسٹرکشن فیروزپورروڈ،عظمیٰ ناصراسسٹنٹ مینجرکسٹمرسروسزسینٹراچھرہ اور ابوبکرخان کواسسٹنٹ مینجرپلاننگ لگا دیا گیا۔
دوسری جانب عبدالغفاراسسٹنٹ مینجرسٹریٹ لائٹ نشترٹاؤن، راناسعید احمد اسسٹنٹ مینجرپھول نگرگرڈ سٹیشن، ا٘حمد مجتبیٰ اسسٹنٹ مینجرایم اینڈٹی پھول نگر، وحید الحسن اسسٹنٹ مینجرشالامارگرڈ سٹیشن، سعدیہ عنایت کواسسٹنٹ مینجرپی ایم یوتعینات کردیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمدعثمان طارق کواسسٹنٹ مینجرپلاننگ، الطاف حسین اسسٹنٹ مینجرسول ورکس ساؤتھ ، امین اللہ اسسٹنٹ مینجرقرطبہ گرڈ سٹیشن، ندیم راجہ اسسٹنٹ مینجرایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن قرطبہ ، وقارصدیق اسسٹنٹ مینجرسول کنسٹرکشن سب ڈویژن، تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح محمد فیصل پرویزکوفیلڈ سٹورمینجرنارتھ، محمدمصائب جان کواسسٹنٹ مینجر پلاننگ تعینات، شاہد فاروق اسسٹنٹ مینجرکسٹمرسروسز، گلزیب خان اسسٹنٹ مینجرکسٹمرسسروسزشالامار، توحیدعالم فیلڈ سٹورمینجرساؤتھ ، محمد نعیم فیلڈ سٹورمینجرسنٹرل جبکہ عدنان افضل راؤکو فیلڈ سٹورمینجرکنسٹرکشن تعینات کردیا گیا ہے۔