(شاہد ندیم) لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا ساؤتھ سرکل ڈیفنس کا دورہ کیا، افسران و ملازمین کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا،ان کاکہنا تھا کہ بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے جلد لائن لاسز کو مرتب کر لیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر رمضان بٹ اور چیئرمین رانا اکرم، حاجی لیاقت علی، اصغر میر نیازی، یونس بٹ، حیدر علی سمیت دیگر موجود تھے۔ لیسکو چیف کی زیر صدارت سرکل کی کارکردگی پر اجلاس بھی منعقد ہوا۔، جس میں ایس ای رمضان بٹ، ایکسیئن ندیم ملک، عباس علی، مزمل حسین اور شہزاد چٹھہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں سرکل کے تمام ایس ڈی اوز بھی شریک ہوئے، سپرنٹنڈنگ انجینئر رمضان بٹ نے سرکل کی ریکوری لائن لاسز پر بریفنگ دی۔
لیسکو چیف نے کہا کہ نہ صرف بجلی چوروں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گابلکہ کمپنی میں لائن لاسزکے مسلے کا بھی جلدحل نکالا جائے گا۔