ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ گجراں:مشیرو زیراعلیٰ خواجہ احمد حسان کا میٹرو ٹرین کے ڈپو کا دورہ

ڈیرہ گجراں:مشیرو زیراعلیٰ خواجہ احمد حسان کا میٹرو ٹرین کے ڈپو کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) ڈیرہ گجراں میں مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان کا میٹرو ٹرین کے ڈپو کا دورہ، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نے تعمیراتی کاموں سے متعلق بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ گجراں میں مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان کا میٹرو ٹرین کے ڈپو کا دورہ کیا، چائینیز انجینیر نے الیکڑ یکل اور مکینیکل ورکس پر بریفنگ دی، بریفنگ میں کہا کیا گیا کہ پیکج تھری میں کل22عمارتوں پر تعمیراتی کام جلد مکمل ہوگا، پیکج تھری کا 89.5 فیصد سول ورکس مکمل کرلیا گیا.

خواجہ احمد حسان نے کہا کہ لاہور میں اسوقت 13 ٹرین سیٹس پہنچ چکے ہیں، شہریوں کی مشکلات میں کمی کیلئےاقدامات کئےجائیں، جی پی او سٹیشن پر تعمیراتی کام تیزرفتاری سے جاری ہے، حفاظتی اقدامات کوہرصورت یقینی بنایا جائے۔

سلمان حفیظ نے کہا کہ منصوبے کا 89.1 فیصد تک تعمیراتی کام پایاتکمیل کو پہنچ چکا، پیکج تھری پر سول ورکس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ پیکج تھری پر30 سے45 دنوں میں فنشنگ ورکس جلد مکمل ہوگا۔