(سعدیہ خان) پاکستان پیپلز پارٹی نے نئی ممبرسازی کیلئے جدید طریقہ اختیار کر لیا، بلاول بھٹو زرداری نے یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے دوہزار اٹھارہ الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں، بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماوں کو پارٹی رکنیت تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ پارٹی دفاتر آکر رجسٹریشن نہ کرا پانے والے ایس ایم ایس کرکے ممبر بن سکیں گے، ممبر بننے والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس پارٹی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا ، کب جلسہ ہے اور کہاں ریلی ہے؟
ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی ۔ پارٹی کارکنوں نے لوگوں کے موبائل فون نمبرزکی فہرستیں بناناشروع کردی ہیں ، پارٹی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر بھی اجاگر کیا جارہا ہےاعلی قیادت نے عوامی رابطہ مہم اور رکنیت سازی کی ہدایت کردی ہے۔