ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے ڈاکوؤں، چوروں کے رحم و کرم پر، سپیشل فورس پروٹوکول کی نذر ہوگئی

لاہوریئے ڈاکوؤں، چوروں کے رحم و کرم پر، سپیشل فورس پروٹوکول کی نذر ہوگئی
کیپشن: City42 - Dolphin Force
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) شہریوں کے تحفظ کے لیے بنائی گئی ڈولفن اور پیرو فورس بھی پروٹوکول کی نذر ہوگئی۔ ماڈل ٹاؤن کی ڈولفن ٹیم پٹرولنگ کی بجائے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر تعینات کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات کے بعد متعلقہ بیٹ کی پیروفورس اور ڈولفن اہلکار صرف 180ایچ کے گرد ہی چکر لگاتے نظر آتے ہیں جبکہ گردونواح میں واقع آبادی کے رہائشیوں کو چوروں اور ڈاکوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈولفن اور پیرو فورس  کو چوری اور ڈکیتی پر قابوپانے کے لیے ترکی کی طرز پر بنایا گیا تھا لیکن اب سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو  وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا۔