ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے شہر میں غیر قانونی شادی ہالز کےخلاف شکنجہ کس لیا

ایل ڈی اے نے شہر میں غیر قانونی شادی ہالز کےخلاف شکنجہ کس لیا
کیپشن: marriage halls
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) ایل ڈی اے شہر میں غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف پھر سے ان ایکشن، گلبرگ میںں نقشے کی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہالز سیل اور مارکیز کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے شہر میں غیر قانونی شادی ہالز کےخلاف شکنجہ کس لیا، گلبرگ میں رہائشی اور کمرشل نقشوں پر بنے متعدد شادی ہالز اور مارکیز کو سیل کر دیا گیا جبکہ بلڈوزر کی مدد سے انکے بل بورڈز کا توڑدیا گیا ، سیل ہونے والوں میں میزبان مارکی, شادمانی شادی ہال ، گورمے وکٹوریا شادی ہال۔گورمے پارک لین مارکی، گورمے سنٹرل مارکی چاندنی شادی ہال, ظفر بینکوئٹ ہال, گورمے ایمپائر مارکی, قصر نور اور چیلٹ شادی ہال شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران کسی بھی سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری اور انفورسمنٹ کا عملہ ہمراہ رہا لیکن کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی۔

ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ عائشہ مطاہر ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ فوراظہر علی کمبوہ ، ڈپٹی ڈائرکٹر ٹاون پلاننگ احمد سعید سلطان، اسسٹنٹ ڈائریکٹت پلاننگ سکندر ہارون، اسسٹینٹ ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ رضا علی,  اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ حافظ اکرام نے کی۔

ایل ڈی اے افسران کا کہنا تھا سیل شدہ شادی یالز اور مارکیز کو بغیر اجازت کھولنے والے مالکان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی، اسکے علاوہ شہر کے دیگرغیر قانونی شادی ہالز اور مارکیز کے خلاف جلد ایک بڑا اپریشن شروع کیا جائےگا۔