2023 میں صحت کے شعبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں پر ایک نظر

2023 میں صحت کے شعبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں پر ایک نظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بلال ارشد : وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سال 2023 کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کے بے تحاشا دورے کیے، محسن نقوی نے جن ہسپتالوں کے دورے کیے ان میں جنرل اسپتال,  لیڈی ولنگڈن ہسپتال, سروسز ہسپتال,  شیخ زید ہسپتال , داتا دربار آئی ہسپتال,  میو ہسپتال, ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال،  ڈی ایچ کیو ہسپتال شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے  ملتان کے نشتر ہسپتال,  کارڈیالوجی او رچلڈرن ہسپتال کے دورے کیے، اس کے علاوہ لاہور اور ملتان کے مختلف  ٹیچنگ ہسپتالوں کے بھی دورے کیے۔  

ویزراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے تمام ہسپتالوں کی اپگریڈیشن کے لیے مختلف اقدامات کیے جو کہ قابل رشک ہیں، سال 2023 کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کئی ہسپتالوں کے خاص طور پر سرپرائز وزٹ بھی کیے۔ ہسپتالوں میں کام نہ کرنے والوں اور غفلت برتنے والوں کے خلاف بھی وزیراعلٰ پنجاب کی جانب سے سخت ایکشن لیا گیا۔ ہسپتالوں کے کیے گئے ہر دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ہونے والی کمی کو پورا کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ ہسپتالوں کے دورے کے دوران مریضوں سے خاص طور پر ملاقاتیں کیں، انہیں پیش آنے والی مشکلات کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں، غرض یہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سال 2023 کے دوران تقریبا ہر ہسپتال پر مکمل توجہ دی، اور ان کی اپگریڈیشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔ 

وزیراعلیٰ کی میو ہسپتال کے دوروں پر ایک نظر ؛

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 2023 کے دوران لاہور کے میو ہسپتال کے مختلف دورے کیے، ان میں سے کئی دورے محسن نقوی نے رات کے وقت بھی کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال میں مریضوں کی آسانی کے لیے ایمرجنسی بلاک کو  بھی اپ گریڈ کروایا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ تعمیرات ومواصلات نے میو ہسپتال کے پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 200بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایا۔ اپ گریڈیشن کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کا خود دورہ کیا، اور ایمرجنسی بلاک کی لیب اور پہلے،دوسرے ،تیسرے اور چوتھے فلور کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے مریضوں اور ان کی عیادت کرنے کیلئے ہسپتال آنے والوں کے لیے میو ہسپتال میں نیا    کیفے ٹیریا بنوایا۔  کیفے ٹیریا کی تعمیر کے دوران بھی محسن نقوی نے میو ہسپتال کے دورے کیے اور خود بھی ہونے والی تعمیر کا جائزہ کیا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے بنوائے گئے کیفے ٹیریا سے ہسپتال کا عملہ، مریض اور ان کے لواحقین بے حد مستفید ہو رہے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ کی سروسز ہسپتال کے دوروں پر ایک نظر ؛

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 2023 کے دوران لاہور کے سروسز ہسپتال کے مختلف دورے کیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرسروسز ہسپتال کو بھی مکمل طور پر اپ گریڈ کیا گیا۔ سروسز ہسپتال میں 150بیڈز پر مشتمل نئی ایمرجنسی فنکشن کا آغاز کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ہسپتال کی سرجیکل،میڈیکل،پیڈیاٹرک ایمرجنسی،سی ٹی سکین،پتھالوجی اورریڈیالوجی لیب،فارمیسی اوردیگر شعبوں کو اپ گریڈ کیا گیا، اس کے علاوہ ہسپتال میں ایمرجنسی بلاک کے لئے نئی لفٹ تنصیب کی گئی، اس کے علاوہ ہسپتال میں پارکنگ کے انتظامات کو  بھی بہتر بنایا گیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر  سروسز ہسپتال میں نئے  میڈیکل یونٹ 1 کا بھی آغاز کیا گیا، محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد میڈیکل یونٹ ون میں مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا خود جائزہ لیا۔ ایک دورے کے دوران وزیراعلیٰ تک یہ شکایت پہنچی کہ سروسز ہسپتال کے ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں 2رکنی کمیٹی قائم کی، انکوائری کمیٹی نے سروسز ہسپتال میں بجلی کی بندش کے واقعہ پر وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کی۔ محسن نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پرسمزکے پرنسپل او رایم ایس سروسز ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعلیٰ کی جنرل ہسپتال کے دوروں پر ایک نظر ؛

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 2023 کے دوران لاہور کے جنرل ہسپتال کے مختلف دورے کیے، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر جنرل ہسپتال کو مکمل طور پر اپگریڈ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کی اپگریڈیشن کے دوران بھی کئی دورے کیے اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کاحکم دیا. محسن نقوی کی ہدایت پر اپگریڈیشن کے دوران ایمرجنسی بلاک سے اتارے جانے والے طبی اور برقی آلات کو ضائع کرنے کی بجائے سٹو رمیں محفوظ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی لاہور اور ملتان کے مختلف  ٹیچنگ ہسپتالوں کے دوروں پر ایک نظر ؛

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 2023 کے دوران لاہور کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے مختلف دورے کیے۔ محسن نقوی نے  ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں 180 بستروں پر مشتمل کارڈیالوجی ہسپتال بنانے کا اعلان کیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر کارڈیالوجی ہسپتال کو مکمل طور پر   ٹیچنگ ہسپتال سے علیحدہ کردیا گیا، یہ ہسپتال دسمبر کے آخر تک مکمل طور پر تیار ہوجائے گا۔  اسی دورے کے دوران مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کو معلوم ہوا کہ مریضوں کو  ادویات باہر سے منگوانے کا کہا جاتا ہے، جس پر محسن نقوی فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ادویات کی خریداری پر خرچ مریضوں کی رقم واپس کرائی اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی پر قیمت پر یقینی بنانے کا حکم دیا، جس کے بعد اب مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے  ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی خریداری کیلئے 86 کروڑ روپے جاری کردیے, اس کے علاوہ سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیلئے بھی گرانٹ جاری کردی.

وزیراعلیٰ کے لاہور کے دیگر ہسپتالوں کے دوروں پر ایک نظر ؛

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 2023 کے دوران لاہور کے تقریبا تمام ہسپتالوں کے دورے کیے، محسن نقوی نے کئی دورے رات کے اوقات میں کیے، ہسپتالوں کے تمام مسائل کو ختم کرنے کے لیے احسن اقدامات کیے، مریضوں کو شکایات کا فوری طور پر حل نکالا اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے گردوں کے مریضوں کو فری ڈائلسز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 22 کروڑ روپے کے گرانٹ جاری کیے، جس کے بعد گردوں کے مریضوں کو اب فری ڈائلسز کی سہولت ملتی ہے۔ 

 محسن نقوی کے حکم پر لاہور کے چلڈرن ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کے گراؤنڈ فلور پر48 گھنٹے میں 36 بیڈز کا اضافہ کیا گیا، اس سے قبل ہسپتال کے بچہ وارڈ میں ایک بیڈ پر 3،3 بچوں کو رکھا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں ایمرجنسی توسیع بلاک او رپناہ گاہ کا آغاز کیا۔ ہسپتال کا ایمرجنسی توسیع پراجیکٹ مجموعی طورپر 200بیڈز پر مشتمل ہے۔ محسن نقوی کی کاوشوں کے بعد اب چلڈرن ہسپتال میں مفت علاج ہورہاہے۔ 

 محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بھی دورے کیے، وزیرایلیٰ پنجاب کے حکم پر ایمرجنسی بلاگ کی اپ گریڈیشن کی گئی، جس کےپہلے مرحلے میں ایمرجنسی کے گراؤنڈ فلور کو اپ گریڈ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر  نئی تعمیرات کی بجائے پرانی عمارت کو بہتربن بنایا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا۔  دورے کے دوران  محسن نقوی نےلیڈی ولنگڈن ہسپتال کی ازسرنوتعمیر کےمنصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرجیکل بلڈنگ کو جلد از جلد بنوانے کا حکم جاری کر دیا۔  

محسن نقوی کی جانب سے لاہور میں کینسر ہسپتال بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی، اس حوا لے سے منعقد کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، لوگ دھکے کھا رہے ہیں کینسر کے علاج کے لئے، ایک بھی سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال نہیں،سرکاری سطح پر اعلیٰ معیار کا کینسر ہسپتال پنجاب کے عوام کی ضرورت ہے، سرکاری سطح پر سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال مہیا کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔ 

 ہسپتالوں کی تعمیرومرمت کے لیے فنڈز ؛

وزیراعلیٰ پنجاب نے 2023 کے دوران ہسپتالوں کی تعمیرومرمت کے لیے 3ارب روپے بھی جاری کیے۔ ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کو فنڈز جاری کیے،  نشتر ہسپتال کو 30 کروڑ روپے، چلڈرن ہسپتال لاہور کو 30 کروڑ روپے،لاہور جنرل ہسپتال کو50 کروڑ روپے،سرگنگا رام ہسپتال کو 20 کروڑ روپے،جناح ہسپتال کو 90 کروڑ روپے، میو ہسپتال کو 3 کروڑ 30 لاکھ روپے، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کو30 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر کرنے کےمنصوبہ پر عملدرآمد کے لئے لاہور سمیت پنجاب کے 6 بڑے ہسپتالوں کو ہنگامی بنیادوں پر 2 ارب 30 کروڑ جاری کیے گئے،  2 ارب 30 کروڑ روپے کی یہ رقم ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت پرخرچ کی گئی۔ میو ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور ایمرجنسی بلاک کی ری ویمپنگ کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ اس کے علاوہ چلڈرن ہسپتال کو 30 کروڑ روپے،  جنرل ہسپتال  کو 50 کروڑ  روپےاور جناح ہسپتال کو 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب کے اس احسن اقدام کے بعد ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت کا کام فوری طور پر شروع کیا گیا۔