داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبہ بھر میں سینکڑوں سرکاری سکول رواں سال داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام،داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،لاہور میں داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 30 ہائی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
 صوبہ بھر میں سینکڑوں سرکاری سکول رواں سال داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کیمطابق داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکولوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

لاہور میں داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 30 ہائی سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔مذکورہ سکولوں میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول سنگھ پورہ،گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈاور گورنمنٹ کمپری ہینسوگرلز وحدت روڈ شامل ہیں۔گورنمنٹ شیخ سردار گڑھی شاہو،گورنمنٹ گرلز جونیئر ماڈل ملتان روڈ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلبرگ شامل ہیں۔

اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول جلو اسٹیشن، گورنمنٹ سکول پڈانہ اوراین ڈی اسلامیہ سکول اچھرہ شامل ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے کالونی مغلپورہ،گورنمنٹ گرلز سکول عمربلاک اقبال ٹاون اور گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل ٹاون شامل ہیں۔دیگر میں گورنمنٹ سکول شاہدرہ ٹاون ،گوالہ کالونی،مسلم ہائی سکول نمبر2 سول لائنز شامل ہیں۔

گورنمنٹ گرلز سکول دیوسماج روڈکرشن نگر،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کینٹ اورگورنمنٹ ہائی سکول والٹن شامل ہیں۔مذکورہ سکولوں کو 15 جنوری تک داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے احکامات دے دیئے گئے۔داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکول سربراہان کو عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔