ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گذشتہ روز پنجاب بھر میں 02 لاکھ 09 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

 گذشتہ روز پنجاب بھر میں 02 لاکھ 09 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں تیزی آ گئی۔
 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 02 لاکھ 09 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔  01 لاکھ 37 ہزار 299 شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس حاصل کئے۔ ٹریفک پولیس کے دفاتر، خدمت مراکز، پولیس اسٹیشنز سے 72620 شہریوں نے لائسنس حاصل کئے ۔

پنجاب کے اضلاع کے تمام علاقوں میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا سلسلہ برق رفتاری سے جاری ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک پولیس دفاتر، خدمت مراکز سمیت تمام سنٹرز پر لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری فراہم کی جائے۔

 خیال رہے کہ نئے آن لائن سسٹم سے شہریوں کو خصوصی سہولت ملی ۔اپنے موبائل سے ہی اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔ نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے شہری گھر بیٹھے  آن لائن سسٹم کے ذریعے لرنگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔