(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے گریڈ 21کے سینئر پولیس افسر غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب تعینات کر دیا۔
غلام رسول زاہد نے 1991 میں پاکستان پولیس سروس جوائن کی،غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے، ان کا تعلق 19 ویں کامن سے ہے، انہوں نے بطورڈی پی او رحیم یار خان اور آر پی او بہاولپور کے طور پربھی خدمات سرانجام دیں۔ قائم مقام آئی جی پنجاب غلام رسول زاہد اپنی سروس کے آغاز میں بطور اے ایس پی ایبٹ آباد، حیات آباد پشاور اورکراچی میں فرائض سر انجام دیے۔انہوں نے ایم ٹی پنجاب، پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا، پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی، انٹیلی جنس بیورو، پولیس ٹریننگ سہالہ، سپیشل برانچ پنجاب، ویلفیئر پنجاب اور موٹروے پولیس میں بھی خدمات سرانجام دیں۔
قائم مقام آئی جی پنجاب نے جن اضلاع میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں ان میں راولپنڈی، کراچی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ایبٹ آباد، پشاور، خانیوال، سرگودھا، وہاڑی، بہاولپور اسلام آباد اور گوجرانوالہ شامل ہیں، وہ اقوام متحدہ مشن پر کوسوا میں بھی پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، قائم مقام آئی جی پنجاب غلام رسول زاہد کا شمار پاکستان پولیس کے انتہائی پروفیشنل، فرض شناس اور تجربہ کار پولیس افسروں میں ہوتا ہے۔