ویب ڈیسک : سابق صدر اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کی حمایت کر دی ہے،کہتے ہیں حمزہ شہباز میرے لئے بلاول بھٹو سے کم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زردار ی نے پیپلز پارٹی امیدوار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت کر لی ہے ، سابق صدر کا کہنا ہے کہ میرے لیے حمزہ اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، ویسے بھی پنجاب میں ن لیگ کی تعداد زیادہ ہے ، اس لیے وزارت اعلیٰ پر انہی کا حق ہے۔