(ویب ڈیسک)حکومت نے شہریوں کی مٹھاس چھین لی،مرغی بھی پہنچ سے دور ،لاہور میں مرغی اور چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مرغی کی فی کلو قیمت 23 روپے اضافے کے بعد 467 روپے ہو گئی ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 100 روپے کلو ہو گئی ہے۔