ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی وزیر خارجہ کا بلاول  بھٹو زرداری  سے ٹیلی فون پر رابطہ  

American foreign minister,phone,Bilawal bhutto zardari,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ کا بلاول  بھٹو زرداری  سے ٹیلی فون پر رابطہ ،حالیہ تباہ کن سیلاب سے  بحالی کے لئے پاکستانی عوام کیلئے اپنی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔

 ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پربات چیت کی،سیکرٹری بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جنوری میں پاکستان پر ایک نتیجہ خیز بین الاقوامی امدادی کانفرنس کیلئے اپنی باہمی امید کا اظہار کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے کانفرنس کے حوالے سے قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری  بلنکن نے حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا، سیکرٹری انتونی جے  بلنکن نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے امریکہ کی پرعزم حمایت  کا اعادہ کیا۔