نجی یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں بڑی پیشرفت

Major development in university shooting incident
کیپشن: firing in University
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور یونیورسٹی کے گیٹ پر فائرنگ کےمعاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا،ملزم کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور یونیورسٹی کے گیٹ پر فائرنگ کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،نواب ٹاؤن پولیس نے مرکزی ملزم محمد افضل کو گرفتار کر لیا,ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر محمد عابد خان نے فوری کارروائی پر ایس پی صدراور نواب ٹاؤن پولیس کو شاباش دی۔یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم حوالات میں بند ہے۔

ملزم کے خلاف 440،147،149 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ملزم کو تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کاکہناتھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ ہرگز قابل برداشت نہیں۔

رائیونڈ سٹی میں لاہور یونیورسٹی کے گیٹ پر فائرنگ کی ویڈیو وائرل سٹی 42 نے حاصل کرلی،موبائل ویڈیوز میں شلوار قمیض میں ملبوس مسلح شخص دکھائی دیتا ہے، مسلح شخص کو یونیورسٹی گیٹ پر مامور سکیورٹی گارڈز نے نہ روکا، مسلح شخص کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈز کمرے میں چھپ گئے، دھکم پیل کے دوران مسلح شخص ہوائی فائرنگ کرتا نظر آتا ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نےواقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، ڈاکٹر محمد عابد خان کاکہناتھا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer