ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب نے13افسران کےتقرروتبادلےکردیئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے شوکت علی کوڈی ایس پی سکیورٹی گورنرہاؤس تعینات کردیاگیا، وحیداسحاق کوڈی ایس پی ہیڈکوارٹرلاہورتعینات کردیاگیا جبکہ میاں ابصاراحمدڈی ایس پی وی وی آئی سکیورٹی فائیو سپریم کورٹ لاہورتعینات کردیا گیا۔ امتیازالرحمان کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کےسپرد جبکہ بابرعلی کوایس ایس پی سکیورٹی لاہورہائیکورٹ تعینات کردیاگیا۔
حسن دانیال رشیدکی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آبادکےسپرد جبکہ رضااللہ خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کےسپرد کر دی گئیں۔ صوبہ خان،محمداسلم کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کےسپرد کردی گئیں۔
وقارالحق کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کےسپرد اور سہیل کاظمی کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کےسپرد کردی گئیں جبکہ نویدممتازکی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کےسپرد کر دی گئیں۔