تاجروں پر عائد کورونا پابندیاں ختم، اب مارکیٹیں کھلی رہیں گی

Markets Remain Open for 24 hours
کیپشن: Markets Remain Open
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کے پیش نظر  مارکیٹس پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کے پیش نظر مارکیٹس پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام کاروباری مراکز ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ تمام کاروباری سرگرمیاں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹیفکیشن کا باقاعدہ اطلاق یقینی بنائیں گے۔ 

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام معاملات زندگی بحال رکھنے کے لیے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے سمیت ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں۔ تمام اہل افراد جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام طالب علم ویکسی نیشن یقینی بنائیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 21دسمبر سے پنجاب بھر کے تمام 36 اضلاع پر ہو گا۔