طلبا کے روشن مستقبل کے لئے حکومت کا بڑا اقدام

Big step for childern
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے اپنے تحت چلنے والے 90 سرکاری پرائمری سکولوں میں طلباء  کی سہولت کے لئے اہم اقدام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  بچوں کی جسمانی اور ذہنی استعداد کار میں اضافے کیلئے سکول ملک پروگرام کی افتتاحی تقریب پی سی ہوٹل میں ہوئی جس میں صوبائی وزراء راجہ یاسر ہمایوں،حسنین بہادر دریشک نے خصوصی شرکت کی۔وزراء کا کہنا تھا کہ صحت مند نوجوان نسل کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مخیر حضرات کو بھی اس پروگرام کا حصہ بننا چاہیئے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کے مطابق یوواس اور اینگرو کے تعاون سے منصوبہ کم عمر بچوں میں غذائیت کی کمی کو پورا کرے گا،90 پرائمری سکولوں کے بچوں کو فری دودھ فراہم کیا جائے گا۔
سکول بریک میں بسکٹ چپس کے ساتھ دودھ بھی ملنے پر ننھے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا۔تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری نوشین حامد معراج،اراکین اسمبلی سعدیہ سہیل،طلعت نقوی،ثانیہ کامران سمیت اساتذہ اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔