ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم جی زی  ایس الیکٹرک پاکستان میں کب لانچ ہوگی؟

MG ZS
کیپشن: MG ZS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایم جی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے سوشل میڈیاپر ایم جی زی  ایس الیکٹرک کے ساتھ تصویر شئیر  کی ، صارفین کے دلوں میں جوش کی نئی لہر دوڑ گئی ۔
ایم جی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹویٹر پر کی گئی ایک ٹویٹ میں وہ ایم جی زی ایس الیکٹرک کے ساتھ کھڑے ہیں  ۔

تصویر کے کیپشن میں جاوید آفریدی نے لکھا  کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے۔ یادرہے ایم جی کی جانب سے زی ایس الیکٹرک کی پاکستان آمد کے بارے میں مختلف پیش گوئیاں کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی۔

یادرہے ایم زی ایس سوفیصد الیکٹرک گاڑی ہے جو 44.5 کلو واٹ پر آور  کی واٹرکولڈ لیتھئیم آئیون بیٹری کے ساتھ دستیاب ہے  جو 105 کلوواٹ پاور کے ساتھ 353 نیوٹن میٹر کا ٹارک پیدا کرنے کی اہل ہیں۔ سنگل چارج کے ساتھ یہ گاڑی 320 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-21/news-1640082276-7219.jpg
سافٹ لیدر کی  ٹھنڈا گرم ہونے والی نشستیں،  8 انچ کی ٹچ اسکرین ، 6 اسپیکرز کے ساتھ ساؤنڈ آڈیو جو ایپل کار پلے  اور اینڈ رائڈ آٹوکے ساتھ ایڈجسٹ ہوسکتا ہے۔ ملٹی میڈیا اسٹئیرنگ  کنٹرول جبکہ 17 انچ کے الائے وہیل جو ڈچ کلاسک ونڈمل اسٹائل میں ہیں ۔ پینارومک سن روف جو شفاف شیشے کے ساتھ اور مکمل طور پر ہٹ بھی جاتی ہے۔

API Response:

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر