درخواست خارج، وزیراعظم نااہلی سے بچ گئے

درخواست خارج، وزیراعظم نااہلی سے بچ گئے
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی): اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی  2018 میں الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دینے کی پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ عمران خان کو گزشتہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے عبدالوہاب بلوچ کی رٹ پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت کی تو پٹیشنر کی جانب سے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ وہ رٹ پٹیشن واپس لینا چاہتے ہیں۔ 

چیف جسٹس نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے پٹیشن واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ پٹیشنر گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی تھے جنہوں نے ایپلیٹ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا، وہ صادق و امین نہیں رہے، اس لیے نا اہل قرار دیا جائے۔ پٹیشنر نے بعد ازاں پی ٹی آئی جوائن کر کے 2019 میں پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی تھی۔