ویب ڈیسک:مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جوہوا وہ تو ہونا ہی تھا،عمران خان اپنی کارکردگی تلےخود دب گئے.
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز،ایم پی ایزان کےساتھ کھڑےنہیں،پی ٹی آئی کےٹکٹ والوں کو مشورہ ہےہیلمٹ پہن کرجائیں۔مریم نواز نے فضل الرحمان کوبلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے نوازشریف کل ہی واپس آجائیں،انشاءاللہ نوازشریف بہت جلد واپس آئیں گے۔عمران خان مان لیں ان سے ملک نہیں چل رہا، ایک بی آرٹی بنائی جو چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے۔جھوٹ کی بنیاد پر کیس بنےتھے ان کےپاس جواب نہیں، عدالت میں میرےخلاف ایک کاغذپیش نہ کرسکے۔