ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ بونافائیڈ کمیشن کا دوبارہ قیام سرخ فیتے کی نظر

ٹاؤن شپ بونافائیڈ کمیشن کا دوبارہ قیام سرخ فیتے کی نظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایل ڈی اے میں حقیقی مالکان کی جائیدادوں کے تنازعات کے حل کے لئے بونافائیڈ کمیشن کا دوبارہ قیام سرخ فیتے کی نظر ہوگیا ، ایک ماہ قبل وزیراعلی کو بھجوائی گئی سمری کا کوئی جواب موصول نہ ہوا ،، سینکڑوں شہری اپنی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے دربدر ہوگئے ۔
ایل ڈی اے میں حقیقی مالکان کی جائیدادوں کے تنازعات کے حل کے لئے بونافائیڈ کمیشن لاوارث ہوگیا ہے ۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلے کے مطابق کمیشن کا دوبارہ قیام سرخ فیتے کی نظر ہوگیا ہے ۔ ایک ماہ قبل محکمہ ہاوسنگ ، محکمہ قانون کی وساطت سے وزیراعلی کو بھجوائی گئی سمری کا کوئی جواب موصول نہ ہوا ۔ وزیراعلی کی زیر صدارت دو ماہ قبل ایل ڈی اے بونافائیڈ کمیشن کو چھ ناہ توسیع دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

فیصلے کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے نے توسیع کی سمری وزیراعلی کو ارسال کی ۔ سمری وزیراعلی تک پہنچنے سے قبل محکمہ ہاوسنگ اور محکمہ قانون کے دفاتر میں لٹک کررہ گئی ہے ۔ سمری میں جسٹس ر طارق چودھری اور سابق ممبر کالونیز سہیل شہزاد کو چھ ماہ کی توسیع دینے کی استدعا کی گئی تھی ۔ اس وقت ایل ڈی اے بونافائیڈ کمیشن میں سینکڑوں کیسز فیصلوں کے منتظر ہیں ۔ ایل ڈی اے میں جعلسازی سے حقیقی مالکان کو جائیدادوں سے محروم کرنے کے فیصلے کمیشن کا مینڈٹ ہے ۔ مافیا کے ہاتھوں جمع پونجی لٹا کر کینسل پراپرٹیز کی بحالی کا مینڈٹ بھی کمیشن کا ہے