ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مولانا طارق جمیل کی سعودی سفیر سے ملاقات

tariq jameel saudi ambassador
کیپشن: tariq jameel saudi ambassador
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے دیگر علما کے وفد کے ہمراہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سعودی سفیر کو دعوت و تبلیغ کی محنت، دینی خدمات اور اس کے عالمی ثمرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔۔ وفد میں مفتی عبد الرحیم، مولانا طاہر اشرفی شامل تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے 6 دسمبر کو ٹوئٹر پر کسی تنظیم کا نام لیے بغیر تبلیغ کو ’دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے اس تنظیم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ دیا تھا۔اس حوالے سے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف شیخ نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ مساجد کے امام اور خطیب جمعے کے خطبوں میں تبلیغی جماعت اور اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے لوگوں کو متنبہ کریں۔