ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے، سراج الحق

Siraj ul Haq exclusive interview
کیپشن: Siraj Ul Haq
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف ممتاز ) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئندہ جماعت اسلامی تنہا الیکشن لڑے گی، مذہبی جماعتوں سمیت کسی سے بھی سیاسی اتحاد نہیں ہوگا۔ ترازو کے نشان پر ہر حلقے سے امیدوار کھڑا کریں گے۔
24 نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہ ہے کہ ملک کی موجودہ تباہی کی ذمہ دار تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی پالیسیاں ہیں۔ عوام کے سامنے اپنا انقلابی ایجنڈا لے کر جائیں گے۔ اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرکے رہیں گے چاہے کتنی ہی دیر کیوں نہ لگ جائے۔ اسلامی نظام میں ہی تمام مشکلات کا حل ہے۔ جاگیرداری اور سرمایہ دارانہ نظام کے باعث لوگ مذہبی جماعتوں کو ووٹ نہیں دیتے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر قائداعظم کو قیام پاکستان کے بعد کچھ مہلت مل جاتی تو صورت حال مختلف ہوتی۔ مگر بدقسمتی سے انہیں زیادہ وقت نہیں مل سکا اور پاکستان ایسٹ انڈیا کمپنی کے پروردہ سرمایہ داروں کے شکنجے میں جکڑا گیا، جنہوں نے نہ صرف سیاسی جماعتوں کے قیام کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا بلکہ بیورو کریسی کو اپنے اشاروں پر چلا کر تمام اداروں کو اپنے ماتحت کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی عوام اب بھی حقیقی معنوں میں آزاد نہیں۔ انہیں اپنے ووٹ کی قدروقیمت کا اندازا نہیں۔ عوام کو پٹواری اور تھانے دار کےچکر میں الجھا دیا گیا یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں ابھی تک جمہوریت نہیں آئی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہی اقتدار پر قابض رہیں۔ آنیوالے انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں ماضی میں پاکستان نیشنل الائنس اور اسلامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے بھی جماعت اسلامی کو عوام تک رسائی دی گئی نہ اپنا پروگرام پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ اسلئے اب فیصلہ کیا ہے کہ اپنے نظریاتی ایجنڈے پر کام کریں گے۔ ہر حلقے میں جماعت اسلامی کا امیداوار کھڑا کیا جائے گا۔ 

جماعت اسلامی کو نئےانتخابات میں کیا حصہ ملے گا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے مولانا سراج الحق کا کہنا تھا کہ فرقہ پرست جماعتوں نے قوم کو تقسیم کردیا ان کی ہی وجہ سےایک امہ کے تصور کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔ باقی ساری مذہبی جماعتیں فرقو ں میں بٹی ہوئی ہیں صرف جماعت اسلامی ہے جس میں ہر فرقے کے لوگ ہیں بدقسمتی تو یہ ہے ان جماعتوں کے نام سےفرقہ بندی ظاہر ہوتی ہے۔ہم اپنا پیغام عوام تک پہنچائیں گے پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہی ملک کو درپیش تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں بلاامتیاز یہ سب بدعنوان ہیں۔

مذہبی جماعتوں کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے کے سوال پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ برسراقتدار جماعت تحریک انصاف سمیت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ڈیلیور کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں اب عوام کے پاس ایک ہی چوائس ہے اور وہ ہےجماعت اسلامی۔ جو ایک انقلابی جماعت ہے ہر مشکل میں صرف جماعت اسلامی ہی آپ کو عوام کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی پاکستان کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے ملک کا مستقبل اس سے وابستہ ہے ۔ 
کیا مذہبی جماعتوں کو اہم سیاسی جماعتوں کے مذہبی ونگ نہیں بن جانا چاہئیے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ نہ بھولیں کہ جماعت اسلامی کے کندھوں پر چڑھ کرنوازشریف وزریراعظم بنے لیکن انہیں ملک میں انقلابی ایجنڈا نہیں بادشاہت درکار تھی۔ جاگیردار اور سرمایہ دار جماعت اسلامی کو استعمال کرکے اپنے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ کرتےر ہے اب ایسا نہیں چلے گا۔