(علی عباس )نئے یکساں نظام تعلیم میں پانچویں جماعت تک مجموعی کتابیں 30 ہوں گی ۔ یکساں نظام تعلیم میں پانچویں جماعت تک ریاضی تمام تعلیمی اداروں میں انگلش میں پڑھائی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق یکساں نظام تعلیم کی نئی پالیسی دوہزاربیس کےمطابق سرکاری سکولوں میں بھی اب پری ون سے پانچویں جماعت تک ریاضی انگلش میں پڑھائی جائےگی۔پہلی اوردوسری جماعت سےہی بچوں کو تمام تعلیمی اداروں میں اسلامیات کا مضمون پڑھایا جائے گا۔اس سےقبل اسلامیات کا مضمون تیسری جماعت سے بچوں کو پڑھایا جاتا تھا۔
جنرل سائنس ،سوشل سٹڈی اور جرنل نالج کے تمام مضامین تمام تعلیمی اداروں میں اردو میں ہوں گے۔نئے یکساں نظام تعلیم میں مجموعی کتابیں 30 ہوں گی ۔نئے یکساں نظام تعلیم اردو میں 18 اور انگلش میں 12 مضامین پڑھائے جائیں گے۔پہلے قومی نصاب تعلیم میں پانچویں جماعت تک کل کتابیں 28 تھیں اور پہلے قومی نظام تعلیم میں انگلش میں پانچ اور اردو میں 23 مضامین پڑھائے جارہے تھے۔