ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز  نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا

حمزہ شہباز  نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز  نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ لکھ دیاجبکہ کی استعفی کی کاپی کل جاری کی جائے گی ۔


 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری  کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کے استعفے کی کاپی کل جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں جبکہمسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کردی اور ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دے دی۔ن لیگ نے ارکان کو 31 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر تک استعفے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
 دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے باغی رکن میاں جلیل شرقپوری نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مشروط استعفی بجھوا دیا،  پورا پینل اگر استعفی دے تو میرا استعفی بھی قبول کر لیا جاے ۔میاں جیل شرقپوری نے موقف اختیار کیا ہے کہ این ای ایک سوبیس ، پی پی ایک سو سنتیس، پی پی ایک سو اڑتیس اور پی پی ایک سو انتالیس کے ارکان استعفے دیں، اگر مسلم لیگ ن کی یہ ارکان اجماعتی استعفے دیتے ہیں تو میں بھی اپنی مستعفی ہونی والی بات پر قائم ہوں۔

اکتیس دسمبر تک اگر رانا تنویر ایم این اے ، ایم پی اے پیر اشرف رسول  اور ایم پی اے عبدالرف اپنے استعفے دے دہیں تو ہم سب کے استعفے بھی قبول کر لیے جائیں ہمارا چاروں کا پینل تھا ہم نے ایک دوسرے ووٹ لیے ہیں مشترکہ استعفوں کی پیش کش کی تھی جس پر قائم ہوں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer