نامعلوم نمبرز سے کالز، ایس ایم ایسز بارے پی ٹی اے کا الرٹ جاری

نامعلوم نمبرز سے کالز، ایس ایم ایسز بارے پی ٹی اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نامعلوم نمبر سے کال یا ایس ایم ایس موصول ہونے کے حوالہ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کا الرٹ جاری، صارفین کو نامعلوم نمبر پر اپنی معلومات فراہم کرنے سے گریز کرنے کی تلقین۔


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے)اعلامیہ کے مطابق صارفین نامعلوم نمبرپر ذاتی یا مالی معلومات پر ہرگز جواب نہ دیں، سرکاری ادارے، بینکس اور ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان اس طرح سے رابطہ نہیں کرتے،  پی ٹی اے کے مطابق صارف تمام نا معلوم افراد کی رپورٹ اپنے سروس فراہم کنندہ کو مشتبہ نمبر بند کرنے کے لیے رپورٹ کریں۔

سروس فراہم کرنے والے کے جواب نہ دینے پر پی ٹی اے کی ہیلپ لائن 55055-0800 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اور جی ایس ایم ایسوسی ایشن (جی ایس ایم اے) نے باہمی رضامندی سے جنوبی اور مشرقی ایشا کی ریاستوں کے لئے ریجنل ریگولیٹری ٹریننگ کے لئے پی ٹی اے کو سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے حوالے سے اتفاق کیا۔ جس کے تحت گورنمنٹ اور ریگولیٹری افراد کے علم اور مہارت میں اضافہ کے لئے پی ٹی اے اور جی ایس ایم اے ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی سی ٹی میں جدید عنوانات پر تربیت کا اہتمام اور میزبانی کریں گے۔ علاقائی ممالک کے ٹیلی کام/ آئی سی ٹی ریگولیٹر اور پالیسی ساز وں کو بھی سینٹر آف ایکسی لینس کے حوالے سے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer