(ملک اشرف) وکلاءپروفیشنل گروپ کے رہنماء شفقت محمود چوہان سمیت دیگر قائدین نے کہا ہےکہ سیاسی جماعتیں پاکستان بار کونسل کے انتخابات پراثرانداز ہورہی ہیں، سیاسی جماعتیں وکلاء کے ادارے کےانتخابات میں مداخلت سے باز رہیں۔
پروفیشنل گروپ سے تعلق رکھنے والے لاہور ہائیکورٹ بارکےسابق صدور نے بار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بارشفقت محمود چوہان نےکہا کہ سیاسی جماعتیں پہلی بارپاکستان بارکونسل کے انتخابات پراثرانداز ہورہی ہیں،ممبران کی خریدوفروخت کےلئے دباؤاورلالچ دی جارہی ہے، سیاسی جماعتیں وکلاء کےادارےکوسیاست کی نذر نہ کریں، وکلاء نے قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی بقاء کےلئے بڑی جدوجہد کی ہے۔
انہوں نےکہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی موجودگی میں پنجاب بارکونسل میں ہونے والی تقریب کوسیاست کی نذرکرکےایک گروپ کی نمائندگی کی گئی جوقابل مذمت ہے،تقریب میں چیف جسٹس پاکستان کی موجودگی میں کہا گیا کہ ہم جج بنوا رہے ہیں جو عدلیہ کے ادارے کی بے توقیری ہے،انہوں نےکہا کہ جج بنوانا وکلاء کا کام نہیں ان کا کام عدالتوں میں مقدمہ لڑنا ہے، بارکونسلز کےفنڈز کابےجااستعمال رکنا اورتمام وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق کاعمل مکمل ہونا ضروری ہے۔