ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی 11 یونیورسٹیوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا معاہدہ طے

پنجاب کی 11 یونیورسٹیوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: محکمہ توانائی پنجاب کا صوبے کی گیارہ جامعات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کےلئے معاہدے پر دستخط، معاہدہ طے پاگیا، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ  بجلی بنائیں اپنے لئے قوم کےلئے اپنے لئے۔

ایوان وزیر اعلی میں محکمہ توانائی پنجاب اور یو ای ٹی کے درمیان صوبے کی گیارہ جامعات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک کاکہناتھاکہ سابقہ حکومت نے توانائی کے منصوبوں میں کمیشن کھائی موجودہ حکومت ایسے منصوبے بنا رہی ہے جس سے نہ صرف بجلی کی قیمت کم ہو گی بلکہ ہمارا نعرہ بجلی بنائیں اپنے لئے قوم کےلئےہے۔

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کوئی حکومت توانائی جیسے مہنگے منصوبوں کے اکیلے چیلنجز قبول نہیں کر سکتی پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کردار ادا کرناہوگا، پنجاب حکومت سولر سسٹم میں مثال بنے گی اور اس نظام کے تحت چھتیس ارب ستائیس کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

تقریب سے خطاب میں وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین کاکہناتھاکہ ہم ایک روایتی نہیں مشنری حکومت ہے جہاں کپتان کھڑا ہے وہاں اس کے ساتھ پوری ٹیم بھی موجودہ حالات سے نبردآزما ہونے کی کوشش کررہی ہے، تقریب میں ایم ڈی( پیکا )پنجاب انجری ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی ڈاکٹر عدنان مدثر اور مختلف سرکاری دس یونیورسٹی کے درمیان سولر سسٹم کےلئے معاہدات پر دستخط کئے گئےاس سے پہلے گیارہ یونیورسٹیز سے سولر سسٹم کےلئے معاہدے ہو چکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer