ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سوشل ویلفیئر افشاں لطیف پر مہربان

محکمہ سوشل ویلفیئر افشاں لطیف پر مہربان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) سیکرٹری سوشل ویلفیئر محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والی افسر کے خلاف کارروائی سے گریزاں،سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش پر عمل کرنے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کئے جانے لگے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی جانب سے بچیوں کی جبری شادیوں اور غیر اخلاقی اقدامات میں ملوث کرنے کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے لیکن افشاں لطیف ان الزامات کو کسی بھی فورم پر ثابت نہیں کرسکیں، محکمے نے افشاں لطیف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کروائی۔

انکوائری کمیٹی نے جھوٹے الزامات لگانے اور محکمے کو بدنام کرنے پر افشاں لطیف کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی لیکن 2 ماہ تک سیکرٹری سوشل ویلفئیر نے انکوائری فائل کو دبائے رکھا اور اس پر کوئی پیش رفت نہ کی۔

قواعد کے مطابق ذاتی شنوائی کیلئے 7 دن کا نوٹس دیا جاتا ہے لیکن افشاں لطیف کو قواعد کے برعکس 15 دن کا نوٹس دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین نوٹسز میں 45 دن کی تاخیر کی جائے گی تاکہ افشاں لطیف کو ریلیف دینے کیلئے راستہ نکالا جاسکے۔