سعید احمد سعید: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اداروں میں تصادم کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار کے آنے کے وقت فوج بدل چکی تھی بلاول بھٹو پلی بارگینگ نہیں کریں گے تو مریم کی طرح سیاست سے ہاتھ دو بیٹھیں گے مشرف غدار نہیں۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کے افتتاح کے لئے چین کی بہت بڑی شخصیت آ رہی ہے ایسا شاندار افتتاح ہو گا کہ مرنے کے بعد بھی یاد رکھا جائے گا سات مسافر اور فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ کرنے جارہے ہیں لاہور سے گوجرانوالہ اور رائے ونڈ کراچی سے حیدر آباد کے درمیان نئی شٹل ٹرینیں چلانے جارہے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لیا، شہبازشریف ہی نوازشریف کوسعودی عرب سے واپس لائے اور انہیں لندن لے کر گئے، انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سیاست ختم ہو جائے گی اگر انہوں نے پلی بارگینگ نہیں کی۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں جمہوریت سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔ دنیا کا پہلا واقع ہے کہ مجرم لندن میں جیو ائیر منائیں گے۔ شہباز شریف میری پارٹی کا بندہ ہے وہ مشرف کے خلاف کبھی نہیں بولے گا۔
شیخ رشید احمد نے عدلیہ اور فوج کو ملک کا اہم ستون قراردیدیا، ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے چالیس سال ملک کی خدمت کی وہ غدار نہیں تمام سیاستدان جی ایچ کیو جی پیداوار ہیں۔