ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مرغی کا گوشت گزشتہ چار روز میں تینتالیس روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں رواں ماہ چوبیس روپے فی درجن کا اضافہ ہواہے۔

 شہرمیں برائلر کی رسد میں کمی اورطلب میں اضافے کے باعث قیمت میں اضافہ متواترجاری ہے، زندہ مرغی سات روپے اضافے کے بعد ایک سو تریپن روپے جبکہ برائلرگوشت دس روپے اضافے کے بعد دو سو بائیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چار روز میں مرغی کا گوشت تینتالیس روپے فی کلومہنگا ہوا ہے۔

دوسری طرف فارمی انڈے ایک روپے اضافےکے بعد ایک سو اٹھائیس روپے فی درجن ہو گئے ہیں، جبکہ رواں ماہ فارمی انڈے چوبیس روپے مہنگے ہوگئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت نےعوام سےجو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے، اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سینئررہنما خلیق ارشد کا کہنا ہے کہ مرغی کےگوشت کی قیمت کا تعین طلب اور رسد سے ہوتا ہے، جبکہ اس وقت طلب میں اضافہ ہو رہا ہےاسی وجہ سے قیمت بڑھی ہے، بجلی کے نرخوں اوردیگر اخراجات بھی قیمت میں اضافے کی وجہ ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کرے تاکہ انہیں مہنگائی کے اس دور میں ریلیف مل سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer