ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماورا حسین بھی علی ظفر کی مداح نکلیں

ماورا حسین بھی علی ظفر کی مداح نکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) پاکستانی اداکارہ ماورا حسین بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی بہت بڑی مداح ہیں اور متعدد مرتبہ وہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکی ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ماورا کی پسند کافی تبدیل ہوچکی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ماورا حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے،مجھے امید ہے کہ میں علی ظفر کے ساتھ جلد کام کروں گی، وہ بہت اچھے انسان اور ایک بہترین پرفارمر ہیں، میں انہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں۔

 انہوں نے لکس سٹائل ایوارڈ میں پہلی پرفارمنس کی تھی اور مجھے وہ بہترین لگی لیکن علی ظفر وہ واحد آرٹسٹ نہیں جن کے ساتھ ماورا کام کرنے کی خواہشمند ہیں، ان کے مطابق وہ اپنی بہن عروہ حسین کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں اور وہ دونوں ایسے سکرپٹس دیکھ رہی ہیں جن میں اکٹھے کام کیا جاسکے

Sughra Afzal

Content Writer