(فہد بھٹی) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں روٹھی بیوی کا گھر جانے سے انکار، خاوند نے سسرالیوں کے گھر کے سامنے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ شاہدرہ ٹاؤن مین بازار میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ متوفی 35 سالہ شہزاد نارووال کا رہائشی ہے اور شاہدرہ ٹاؤن میں اپنے سسرال اپنی بیوی کو منانے آیا تھا، سسرالیوں نے دروازہ بھی نہ کھولا اور نہ ہی شہزاد کی بات سنی جس سے دلبرداشتہ ہو کر شہزاد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ،مزید حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔