(حسن علی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے پاس پیسے ختم ہو گئے، پیسے نہ ہونے کے باعث چینی اور دالوں کا ٹینڈر نہ ہوسکا، ٹینڈر نہ ہونے کے باعث شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور دالوں کی قلت پیدا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے بیل آوٹ پیکج کی پہلی قسط کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے پاس پیسے ختم ہو گئے۔ پیسے ختم ہونے کے ساتھ ہی یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور دالوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت چھپن روپے ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت اٹھاون سے ساٹھ روپے ہے اور اگر حکومت بیل آوٹ پیکج کی پہلی قسط ادا کرتی ہے تو کارپوریشن فوری طور پر چینی اور دالوں کی خریداری کا ٹینڈر کر سکتا ہے جس سے یوٹیلٹی سٹورز پر سستی چینی اور دالوں کی فراہمی شروع ہو جائے گی اور گاہک یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کریں گے۔
اس کے لئے حکومت کو فوری طور پر یوٹیلٹی سٹورز کے بقایا جات کی ادایئگی کرنی ہوگی۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں