ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

جناح ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
کیپشن: City42 - Jinnah Hospital Lady Doctor, CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جناح ہسپتال گائنی وارڈ کی لیڈی ڈاکٹر  کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سٹی 42 کے مطابق وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے جناح ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر عروشہ نورین  کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو واقعے کی جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  ایم ایس جناح ہسپتال کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ رات  جناح ہستپال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر عروشہ نورین کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ عروشہ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پوسٹ گریجوایشن کی طالبہ اور گجرات کی رہائشی تھی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعدلیڈی ڈاکٹر کے والدین بھی موقع پرپہنچ گئے۔ اہلخانہ نے عروشہ کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer