ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں کے باہر پیڈسٹرین بریج بنانے کا منصوبہ

لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں کے باہر پیڈسٹرین بریج بنانے کا منصوبہ
کیپشن: City42 - Bridge, Hospitals
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) ہسپتالوں کے باہر ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے اور زیادہ حادثات والے مقامات پر پل بنانے کے لیے سی ٹی او لاہور نے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوادیا۔

شہر میں متعدد ہسپتالوں کے سامنے لیبارٹریاں اور میڈیکل سٹورز موجود ہیں جہاں پر شہری ٹیسٹوں اور ادویات کی خریداری کے لیے چوبیس گھنٹے آتے جاتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر پیدل چلنے والوں کو سڑک عبور کرنے کے لیے پل موجود ہونا چاہیے۔ کیونکہ ٹریفک تیز رفتاری سے آتی ہے تو پل نہ ہونے کی وجہ سے روز حادثات معمول بن چکے ہیں۔

 سی ٹی او ملک لیاقت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ  بھجوا یا  گیا ہے، جس میں پیدل چلنے والوں کیلئے پل بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر جناح ہسپتال کے گیٹ، سروسز ہسپتال کے سامنے اور پی آئی سی کے گیٹ کے ساتھ بھی پیڈسٹرین بریج بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer