ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم چھپن چھپائی 29 دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

 فلم چھپن چھپائی 29 دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
کیپشن: City42 -Film Chupan Chupai
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رفعت عباس): پیسہ کمانے کے لئے وزیر کے بیٹے کا اغوا، تاوان میں کیا ملا؟ اغوا کی داستان پر مبنی فلم چھپن چھپائی نمائش کے لئے تیار، 29 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کامیڈی فلم چھپن چھپائی نوجوان نسل پر مبنی ہے، جس کی کہانی چار ایسے بے روزگار نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو جلد پیسا کمانا چاہتے ہیں، جس کے لیے وہ غنڈا گردی کرنے کے ساتھ لوگوں کو اغوابھی کریں گے لیکن بعد میں انہیں اس کے نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ ایکشن اور میوزک کے حسین امتزاج سے بنی فلم سے بڑی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں جو 29 دسمبر کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔