شہزاد خان : اردو بازار کے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگیا ۔الیکشن کمشنر اظہر ثقلین بھٹی نے شیڈول کا اعلان کردیا,14 ستمبر کو اردو بازار کے الیکشن کا دنگل ہوگا ۔
اردو بازار کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق گروپ رجسٹریشن فیس 2 لاکھ ادا کرنا ہوگی اور کاغذات نامزدگی وصولی 3 ستمبر کو ہوگی ۔ الیکشن نہ لڑنے والے امیدواران 5 ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی لسٹ 7 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی اور الیکشن مہم کا 12 ستمبر رات 12 بجے اختتام ہوجائے گا جبکہ 14 ستمبر کو اردو بازار میں پولنگ ہوگی۔الیکشن کمشنر اظہر ثقلین بھٹی کے مطابق الیکشن شیڈول تینوں گروپ انصاف گروپ، لائنز گروپ اور تاجر دوست گروپ کی مشاورت سے جاری کیا گیا ہے۔