ویب ڈیسک: انٹر سال اول میں داخلے کے لئے پریشان طلبا ء کے لئے بڑی خبر ،داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر سال اول کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ، محکمہ کالج ایجوکیشن نے داخلوں کے کٹ آف مارکس پر بھی نظر ثانی شروع کردی ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ طلبہ کو پسندیدہ فیکلٹیوں اور کالجوں تک رسائی کیلئے کٹ آف مارکس پر نظر ثانی کررہے ہیں، ایڈ جسٹمنٹ کا مقصد شیڈول کے مطابق کلاسز کے بروقت آغاز میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے فرسٹ ایئر کے داخلوں سے محروم رہ جانے والے طلبا کے لیے تاریخ میں توسیع کی تھی اور داخلوں کے سلسلے میں جو پلیسمنٹ لسٹ جاری کی گئی اس لسٹ پر ’’ کلیم‘‘ بھی کھول دیا گیا۔
محکمے کا کہنا ہے کہ فرسٹ ایئر میں داخلوں کا سلسلہ 24 اگست تک جاری رہے گا۔