ویب ڈیسک : واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے جو صارفین کو بھیجی گئی تصاویر، ویڈیوز، GIFs اور دستاویزات کے کیپشن میں ترمیم کرنے دیتا ہے۔
صارفین صرف ٹیکسٹ پیغامات میں ترمیم کر سکتے تھے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ڈویلپرز اب کیپشن تک بھی فعالیت کو بڑھا رہے ہیں۔واٹس ایپ بیٹا انفوکے مطابق یہ واٹس ایپ کے ایڈٹ میسج فیچر کی طرح کام کرتا ہے جس سے صارفین تصویر یا ویڈیو بھیجے جانے کے 15 منٹ بعد میڈیا کیپشن میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ صارفین کو اب اپ ڈیٹ کردہ کیپشن کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز، GIFs یا دستاویزات دوبارہ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ چیک کرنے کے لیے کہ آیا کسی اکاؤنٹ کے لیے میڈیا کیپشن میں ترمیم کرنے کا فیچر فعال ہے صرف حال ہی میں بھیجے گئے پیغام کو کیپشن کے ساتھ ٹیپ کریں اور ترمیم بٹن پر ٹیپ کریں۔’میڈیا کیپشن میں ترمیم کرنےکی خصوصیت گزشتہ ہفتے WhatsApp کے iOS کے مستحکم ورژن پر دیکھی گئی تھی لیکن بہت سے لوگ اس تک رسائی حاصل کرنے کے قابل نہیں تھے۔
واٹس ایپ ڈویلپرز نے بتایا کہ اسے آنے والے ہفتوں میں متعارف کرایا جائے گا اس لیے کسی کو فعالیت کے دستیاب ہونے سے پہلے کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ واٹس ایپ ڈویلپرز مسلسل کئی نئے فیچرز متعارف کروا رہے ہیں جیسے ایچ ڈی میں تصاویر بھیجنے کی صلاحیت،AI سے چلنے والا ایک نیا اسٹیکر جنریشن ٹول، آپ کے فون کی سکرین دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا آپشن اور متعدد اکاؤنٹس کے لیے سپورٹ کا آپشن دے چکا ہے۔