ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ،انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا  ہو کر 306 روپے کا ہوگیا۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا ہو کر کاڈالر کا  297 روپے 13 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 306 میں روپے میں دستیاب ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 یاد رہے کہ نگراں حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 8 روپے 64 پیسے مہنگا ہوچکا ہے,11 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔