(ویب ڈیسک )سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
مینگورہ، مدین اور کالام سمیت گرد و نواح میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 175 کلو میٹر تھی۔
صبح سویرے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔