سائفرکیس،شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سائفرکیس،شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر گمشدگی سے متعلق کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے پر سماعت ہوئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت  کی۔ 

جج  نے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ،شاہ محمود قریشی کو بھی کمرہ عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی اے  اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود  ہے، اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کمرہ عدالت کے باہر موجود ہے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں کیس کی سماعت ان کیمرہ ہوئی۔

شعیب شاہین نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی،وکیل ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سائفر سے متعلق دستاویزات کی برآمدگی کیلئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ  منظورکرتے ہوئےانہیں  ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔