ڈینگی کا بڑھتا خطرہ، ڈی سی لا ہو رنے اہم ہد ایات جا ری کر دیں

 ڈینگی کا بڑھتا خطرہ، ڈی سی لا ہو رنے اہم ہد ایات جا ری کر دیں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطا ن :مسلسل بارشیں، ڈینگی افزائش کا بڑھتا خطرہ، ڈی سی لاہور نے رپورٹنگ طریقہ کار مزید سخت کر دیا,اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ دو ٹاؤنز میں کم از کم دو ٹیموں کی ڈینگی سرگرمیوں کا خود معائنہ کریں گے۔ 

ڈی سی لا ہو ر کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر ڈینگی لاروا اور رپورٹ شدہ کیس کے جوابات کی دوبارہ چیکنگ کریں گے،اے سی متعلقہ یونین کونسل کے ڈینگی مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گےجبکہ فیلڈ سٹاف کی طرف سے کلیئر قرار دیے گئے علاقوں کا سرپرائز دورہ کیا جائے۔

ڈی سی لا ہو ر کے مطا بق ڈینگی کے رپورٹ شدہ مریضوں کے کیس رسپانس کی مکمل تحقیقات کی جائیں،انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی اور مطلوبہ نتائج کیلئے افسران کو خود فیلڈ میں رہنا ہو گا،ہاٹ سپاٹ کلئیرنس اور فیلڈ سٹاف کی حاضری ترجیحی بنیادوں پر چیک کی جائے،یونین کونسل کی سطح پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزید سخت کیا جائے۔