ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید ہو گئے  

پاک فوج،گاڑی حادثہ،آزاد کشمیر،شجاع آباد،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثے میں 9 جوان شہید اور4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثہ پیش آیا  جس میں پاک فوج کے 9 جوان شہیداور 4 زخمی ہوئے ،زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیاگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلاگیریژن میں ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر راولپنڈی اور دیگر فوجی حکام نے شرکت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں میں روانہ کردیئے گئے۔