بجلی کےبلوں پر ٹیکس کے خلاف شہریوں نے بڑا قدم اٹھا لیا

ٹیکس،بجلی بل،احتجاج مظاہرہ،شہری،رائیونڈ روڈ ،وسن پورہ،سٹی42
کیپشن: electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)بجلی کےبلوں میں لگائے گئے ٹیکس کے خلاف لاہوریوں کا احتجاج،مختلف علاقوں میں شہریوں نے سڑکیں بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا،بل کو نذر آتش کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں،ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ پر شہریوں نے ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بلوں کو آگ لگادی، شہریوں کا کہنا تھا کہ اصل بل سے زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

رائیونڈ روڈ شیر شاہ کالونی دبئی ٹاؤن میں بھی شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، وسن پورہ چاہ میراں کے رہائشیوں نے بھی بجلی کےبلوں میں ٹیکس کیخلاف عمر دین روڈ پر احتجاج کیاجس میں پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر محمد علی قمر اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ دیہاڑی دار طبقہ بلوں میں اضافی ٹیکس دینے سے قاصر ہے۔
اتحاد پارک چونگی امرسدھو کے رہائشیوں نے بھی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے بلاوجہ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔