(ویب ڈیسک)اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد کے الزامات پر اسلام آباد پولیس کی انکوائری مکمل ہوگئی ،اسلام آباد پولیس کی انکوائری رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سامنے تحریک انصاف کے 4 رہنما پیش ہوئے،انکوائری کمیٹی میں چاروں رہنماؤں فواد چودھری ،راجہ خرم نواز ،علی اعوان اور عثمان ڈار کے بیان ریکارڈ کئے گئے،ذرائع کا کہناہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ناقابل تصدیق مخصوص اعضا کی مبینہ تصاویر بھی دی گئی،پولیس کے مطابق تصاویر کا ذریعہ اور وقت کے تعین پر رہنما تحریک انصاف لاجواب ہوگئے،کمیٹی نے ڈاکٹرز سمیت رہنماؤں کے بیانات کی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔
دوسری جانب ذرائع پمز ہسپتال کاکہنا ہے کہ شہبازگل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں اور شہباز گل کی صحت کو جانچنے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ذرائع پمز ہسپتال کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ شہباز گل کی صحت کے متعلق مشاورت کرے گااورشہباز گل کی میڈیکل رپورٹس کے تناظرمیں میڈیکل بورڈ تفصیلی رپورٹ تیار کرے گا۔